مہنگائی تیزی سے کمی کے باوجود بلند سطح پر، شرح سود مسلسل چھٹی بار 22 فیصد پر برقرار: سٹیٹ بینک

مہنگائی تیزی سے کمی کے باوجود بلند سطح پر، شرح سود مسلسل چھٹی بار 22 فیصد پر برقرار: سٹیٹ بینک

کراچی(اے پی پی ،مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ سٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ستمبر 2025ء تک مہنگائی 5 سے 7 فیصد تک لانے کے لیے موجودہ پالیسی کا تسلسل ضروری ہے۔

 فروری میں تیزی سے کمی کے باوجود مہنگائی کی سطح بلند ہے اور اس کا منظرنامہ مہنگائی کی بلند توقعات کی بنا پر خطرات کی زد میں ہے ۔ اعلامیے میں سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ زرعی پیداوار بڑھنے سے معاشی سرگرمی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ سٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرونی جاری کھاتے کا توازن توقع سے زیادہ بہتر ثابت ہو رہا ہے ۔ اعلامیے میں سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال معاشی نمو 2 سے 3 فیصد رہے گی، معاشی نمو میں زرعی شعبے کی کارکردگی اہم ہے ، خریف کی فصلوں میں کپاس اور چاول کی کارکردگی اچھی رہی، فروری میں مہنگائی کی شرح 23.1 فیصد رہی۔خیال رہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 26 جون 2023کو شرح سود 22 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا ، جس کے بعد سے ملک میں شرح سود مسلسل چھٹی بار22 فیصد پر برقرار ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں