باجوہ، فیض کو پارلیمنٹ میں طلب کرنیکی تحریک لائونگا:خواجہ آصف

باجوہ، فیض کو پارلیمنٹ میں طلب کرنیکی تحریک لائونگا:خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ہزاروں دہشت گردوں کو سابق وزیر اعظم، سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور سابق سربراہ آئی ایس آئی فیض واپس لائے۔

جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کی تحریک پیش کروں گا۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع کا کہنا تھا کہ شہدا کے قاتل افغانستان میں ہوں تو کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔چاہتے ہیں دیگر پڑوسیوں کی طرح افغان بھی ویزا لے کر آئیں، افغانستان کے ساتھ اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو پھانسی ریفرنس کی طرح نواز شریف کا کیس بھی دوبارہ سنا جائے، نواز شریف پارٹی کے تمام پالیسی فیصلے کررہے ہیں، نتائج سے مایوس نہیں ہیں۔ نام لیے بغیر مبینہ طور پر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے مظاہرے کیے جارہے ہیں، قربانیاں دینے والوں کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جا رہا ہے، شہدا کی تضحیک ایک منصوبے کے تحت کی جارہی ہے ۔بانی پی ٹی آئی، سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ اور سابق سربراہ آئی ایس آئی فیض کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کو واپس لائے ،6 ہزار کارندے ملک کی آبادی میں گھل مل گئے، دہشت گردوں کی پناہ گاہیں بھی بن گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں