دھرنا روکنے کی کوشش کے سنگین نتائج ہونگے :حافظ نعیم

دھرنا روکنے کی کوشش کے سنگین نتائج ہونگے :حافظ نعیم

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ،مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اگر حکمرانوں نے 12 جولائی کو اسلام آباد دھرنا روکنے کی کوشش کی تو سنگین نتائج ہونگے ، حکومت کے ریلیف دینے تک دھرنا جاری رہے گا۔

 ہمارا ایجنڈا بجلی بلوں میں ریلیف اورآئی ایم ایف کی شرائط واپس لیکرعوام پر ڈالا گیا بوجھ واپس لیناہوگا۔ ایم کیو ایم اور پی پی نے کے الیکٹرک کیساتھ ملکر کراچی کا بیٹرہ غرق کردیا ۔ آئی پی پیز اور سیاسی جماعتوں کا شیطانی اتحاد ہے ۔حق دو عوام کو مہم شروع کردی ، دھرنے میں خواتین اور فیملیز بھی آئیں گی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاہم کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت  اسلامی اسلام آباد کے دفتر میں پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا حکمرانوں سے پورے ملک کیلئے حق مانگیں گے ،عام آدمی اورتنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا دیا گیا ہے ، خدارا عام آدمی کو جینے دو ،اشرافیہ کودی جانیوالی مراعات اورمفت بجلی کی سہولت کو ختم کیا جائے ۔ ہمارادھرنا ایک دو دن کا نہیں ہوگا، ہم یہاں کیمپنگ کرینگے ،لوگ تیار ہوکر آئیں گے ، مطالبات کیلئے تمام طبقات کو دھرنے میں بٹھائینگے ۔ حکمران ٹی وی پر جتنے بھی اشتہارات دے دیں سوشل میڈیا اب ان سے کنٹرول نہیں ہو رہا۔ہم کسی کے پلیٹ فارم پر عوامی ایشوز کیلئے جا بھی سکتے ہیں بلا بھی سکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں