پٹرول 6.17،ڈیزل10.86روپے لٹر سستا،وزیراعظم نے منظوری دیدی،نوٹیفکیشن جاری

پٹرول 6.17،ڈیزل10.86روپے لٹر سستا،وزیراعظم نے منظوری دیدی،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نمائندہ دنیا،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی،پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 17 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی کردی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت  269 روپے 43 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لٹر ہوگئی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 32 پیسے جبکہ لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے ،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 177روپے 39 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 160روپے 53پیسے ہوگئی۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو 15 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں