اچکزئی کسی بھی جماعت سے بات کرسکتے ہیں: بیرسٹر گوہر

 اچکزئی کسی بھی جماعت سے بات کرسکتے ہیں: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کو دیگر جماعتوں سے بھی بات کرنے کی اجازت دی ہے ۔

ابھی تک کسی جانب سے کوئی پروپوزل نہیں آیا۔ مولانا فضل الرحمن سے بات چیت بھی کامیاب ہوگی، امید ہے مولانا استعفے کی شرط نہیں رکھیں گے ۔بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کو دیگر جماعتوں سے بھی بات کرنے کی اجازت دی ہے ۔انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے یہ نہیں کہا کہ کس پارٹی سے بات کرنا ہے کس سے نہیں، محمود خان کی مرضی ہے ۔ ہم چاہتے ہیں بات چیت ہونی چاہئے ، دریچے کھلے رہیں اور ہوا بھی آتی رہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات کے نتیجے میں کوئی پیشکش آجائے توہمیں بتائیں۔ ابھی تک کسی جانب سے کوئی پروپوزل نہیں آیا، ہم چاہ رہے ہیں کہ تناؤں ختم ہو ۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی پیشکش کا ابھی کوئی جواب نہیں آیا، 9 مئی کو جوکچھ ہوا غلط ہوا، ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں