خیبرپختونخوا سولر پینل ماڈل ڈیزائن ،آن لائن سسٹم کا افتتاح

خیبرپختونخوا سولر پینل ماڈل ڈیزائن ،آن لائن سسٹم کا افتتاح

پشاور(آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے چیف منسٹر سولرائزیشن سکیم کے تحت ماڈل ڈیزائن اور آن لائن اپلیکیشن سسٹم کا افتتاح کردیا ۔

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں باضابطہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ نے سکیم کے تحت مستحق گھرانوں سے درخواستوں کی وصولی کے نظام (ویب اپلیکشن )کا اجرا کیااور ماڈل ڈیزائن  کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سکیم کے تحت مستفید ہونے والے گھرانوں کی تعداد میں توسیع کا بھی اعلان کیا۔ جس کے تحت وزیراعلیٰ کی ہدایت پر30,000 گھرانے ضم اضلاع سے شامل کئے جانے کے بعد کل 130,000 خاندان سکیم سے مستفید ہو سکیں گے ۔ چیف منسٹر سولرائزیشن سکیم کے تحت غریب گھرانوں کو 2kv کی استعداد کے حامل مکمل سولر سسٹم فراہم کئے جائیں گے ۔سولر سسٹم مکمل پیکیج کے طور پر دیا جائے گا ۔ اجلاس میں تکنیکی ماہرین نے سولر مشینری کی خصوصیات اس کے تخمینہ لاگت اور اس کی تنصیب کے طریقہ کار اور درخواست کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں