ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں ہر فرد کو عزت کیساتھ جینے کا حق ہو: مریم نواز

ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں ہر فرد کو عزت کیساتھ جینے کا حق ہو: مریم نواز

لاہور(نیوز ایجنسیاں)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں ہرفرد کوعزت کیساتھ جینے کا حق ہو۔ انسانیت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا انسانیت اور انسانوں کی خدمت کرنیوالوں کو سلام پیش کرتی ہوں، انسانیت کی خدمت کا عظیم مقصد قوموں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

خدمت میں مصروف تمام ریسکیورز، ڈاکٹرز، نرسز، امدادی کارکنوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا انسانیت کی خدمت کو عبادت سمجھتی ہوں، عوام کی خدمت کے لئے تعلیم، صحت اور فلاحی منصوبے اولین ترجیح ہیں۔ انسانیت کی خدمت ہمارا منشور اور نصب العین ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا انسانیت کی خدمت کے لئے ایئر ایمبولینس پراجیکٹ لانچ کیا ہے۔ انسانیت کی خدمت کے عزم کو نبھاتے ہوئے ہسپتال اور مراکز صحت کی اپ گریڈیشن شروع کی ہے۔ انسانیت کی خدمت ہی اولین ترجیح ہے، فیلڈ ہسپتال، کلینک آن ویلز اور مفت ادویات دہلیز پر پہنچائی جارہی ہیں۔انسانیت کی خدمت کا مشن پورا کرنے کے لئے ریسکیو 1122 کو موٹر ویز پر تعینات کیا جارہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں جہاں ہر انسان کو عزت و وقار کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہو۔انسانیت کی خدمت سنت نبوی ؐ ہے اور اللہ تعالیٰ بھی راضی ہوتے ہیں۔ مریم نواز نے اپیل کی انسانیت کے خدمت گار بنیں، جو مشکل میں ہو اسکی مدد کریں، یہ فرض بھی ہے اور ہماری روایت بھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں