یکم ستمبر سے حق دو عوام کو تحریک کا دوسرا مرحلہ :حافظ نعیم

 یکم ستمبر سے حق دو عوام کو تحریک کا دوسرا مرحلہ :حافظ نعیم

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے یکم ستمبر سے حق دو عوام کو تحریک کے فیز ٹو کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک کو گراس روٹ لیول تک منظم کرنا اور عوام کی اس میں بڑی تعداد میں شمولیت، اہم اہداف ہیں۔

 پورے ملک میں ممبرشپ ہو گی، یوتھ کو خصوصی فوکس کیا جائے گا، خواتین کو ممبر بنائیں گے ، جماعت اسلامی کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئی پی پیز کرپشن کی کہانی ہے ، قوم کے اربوں لوٹے جارہے ہیں، شریف خاندان نے کپیسٹی چارجز کی مد میں سینکڑوں ارب کھائے ، اب یہ خودانہیں ختم کرنے کا اعلان کرکے پہل کرے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کے ایک دوسرے سے سٹراٹیجک مفادات وابستہ ہیں، معاہدوں پر چین سے بھی بات ہوسکتی ہے ، ایسا نہیں کہ ہم اسے ایبسلوٹلی ناٹ کہہ دیں، ڈھنگ سے بات کی جائے تو ہمارا دوست ملک انکارنہیں کرے گا۔ حکمران خود ہی عوام کو ریلیف دینے کو تیار نہیں، یہ معاشی دہشت گردی کررہے ہیں، حقوق کے لیے جدوجہد ہی واحد راستہ ہے ، کامیاب ہڑتال پرپوری قوم اور بالخصوص تاجروں کو مبارکبا ددیتاہوں،آنے والے دنوں میں شٹرڈاؤن ہڑتالوں کے علاوہ پہیہ جام کا اعلان بھی کرسکتے ہیں، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کا سلسلہ وسیع کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں