خیبرپختونخوا کے حالات انتہائی نازک،فیصل کنڈی

خیبرپختونخوا کے حالات انتہائی نازک،فیصل کنڈی

لاہور (سپیشل رپورٹر)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے حالات انتہائی نازک اور دہشت گردی ایک بار پھر عروج پر ہے اس معاملے پر وزیراعظم سے اے پی سی بلانے کی درخواست کروں گا۔

وفاقی حکومت صوبے میں امن و امان کے مسئلہ پر صوبائی حکومت کی ہرممکن مدد کے لئے تیار ہے ، وہ اپنے دورہ لاہور کے موقع پر جمعرات کے روز ایوانِ اقبال میں اقبال اکادمی پاکستان کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ گورنر کے پی کے نے کہا کہ صوبہ اور ملک کا سافٹ امیج پروان چڑھانے کیلئے علامہ اقبال اور خوشحال خان خٹک کی تعلیمات کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔دریں اثنافیصل کریم کنڈی نے سمیڈا کے سی ای او سقراط امان راناسے گفتگو کے دوران کہا کہ سمیڈا کی زیر نگرانی خیبرپختونخوا میں نوجوانوں اور خواتین کی  ترقی کے خصوصی منصوبوں پر توجہ دی جائے تاکہ معاشی آسودگی کا مشن مکمل ہو ۔ فیصل کریم کنڈی سے ایم ڈی نیسپاک محمد اسحاق زرغام نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی جس میں نیسپاک کے مختلف منصوبوں اور ان سے متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 8ستمبر کا پی ٹی آئی کا جلسہ ہماری مرضی سے ہوگا، اگر ہم چاہیں گے تو علی امین گنڈا پور خیبر پختوانخواسے جلسے کے لیے نکلیں گے ،پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی کمیٹیاں کام کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری اعتزاز احسن سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں