لاپتا افراد کا معاملہ الارمنگ،بندہ یہاں مسنگ لیکن افغانستان میں بیٹھا ہے:لاہور ہائیکورٹ

لاپتا افراد کا معاملہ الارمنگ،بندہ یہاں مسنگ لیکن افغانستان میں بیٹھا ہے:لاہور ہائیکورٹ

راولپنڈی (خبرنگار)لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی بازیابی کیلئے دائر پٹیشن پرپولیس کو محمد اکرم کی فیملی کی حفاظت کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہر کسی نے اپنا کردار ادا کرنا ہے کیونکہ سب اللہ تعالٰی کو جواب دہ ہیں۔

 لاپتا افراد کا ایشو کافی الارمنگ ہو چکا ہے پتہ چلتا ہے بندہ یہاں مسنگ ہے لیکن افغانستان بیٹھا ہوا ہے ،دوران سماعت جسٹس مرزاوقاص رئوف نے استفسار کیا کہ محمد اکرم کی بازیابی کے حوالے سے کوئی سراغ ملا ؟ سی پی او راولپنڈی نے بتایا بازیابی کی کوششیں جاری ہیں مزید14روزکی مہلت درکار ہے ،درخواست گزار کی وکیل نے بتایا کہ صبح بھی 25 افراد مختلف یونیفارم میں اڈیالہ جیل کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہوئے اورتلاشی لی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ جو الزام لگا رہی ہیں کافی سیریس ہے ، عدالت نے سی پی او کو حکم دیا کہ محمد اکرم کی فیملی کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور معاملے کی مکمل تحقیقات بھی کی جائیں۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں