وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی،نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے جس کا اوگراکی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسری بارکمی کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق گزشتہ رات 12بجے سے کردیاگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 86پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 3روپے 32پیسے کم کی گئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں2روپے 15پیسے فی لٹر کمی ہوئی ہے ،لائٹ ڈیزل آئل 2روپے 97پیسے فی لٹر سستا کیاگیا ۔پٹرول کی قیمت 1.86 روپے فی لٹر کمی کے بعد259روپے 10پیسے روپے فی لٹر ہوگئی ہے ۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 3.32 روپے کمی کے بعد262روپے 75پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ۔لائٹ ڈیزل کی قیمت 2.97 روپے فی لٹر کم ہو کر 154روپے 5پیسے پرآگئی ۔مٹی کے تیل کی قیمت 2.15 روپے فی لٹر کم ہو کر 169 روپے 62پیسے فی لٹر ہوگئی ہے ۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہوگیاہے جو اگلے 15روز لاگو رہیں گی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے اوگرا کی بھیجی گئی سفارش پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی تھی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں