سکلزڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے نوجوانون کو مالی طور پر خود مختار بنایا جائیگا:مریم نواز

سکلزڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے نوجوانون کو مالی طور پر خود مختار بنایا جائیگا:مریم نواز

لاہور(اے پی پی ،دنیا نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کو مالی طور پر خودمختاربنایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس ہواجس میں نوجوانوں کوقابل قدر ہنر مند افرادی قوت بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیر اعلیٰ کو فنڈ کے روڈ میپ پر بریفنگ دی گئی۔ نوجوانوں کو سکلز ڈویلپمنٹ فنڈکے ذریعے آئی ٹی سکلز اور آن جاب ٹریننگ دی جائے گی ۔ انٹرن شپ اور آئی ٹی سکلز کے لئے نوجوانوں کے کورسز میں داخلہ کا پراسیس میرٹ بیسڈ ہوگا ۔ مریم نواز نے کہاپنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کو مالی طور پر خودمختاری کی راہ پر گامزن کیا جائے گا، ہنر مند نوجوان ملک کا قابل قدر سرمایہ ہیں، عالمی جاب مارکیٹ میں مسابقت کے لئے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور نئے دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت دی جائیگی۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اربن فلڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا ۔ انہوں نے کوہ سلیمان کے علاقے رود کوہی اور فلڈ کے خطرے کے پیش نظر ڈیرہ غازی خان انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دیا ۔ وزیر اعلیٰ نے بارش کے پانی کی جلد ازجلد نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور گلی محلوں سے بھی بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات کا حکم دیا ۔ انہوں نے کہا لاہور اور دیگر شہروں کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کے انتظامات کئے جائیں ۔سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی زیادہ دیر نظر نہیں آنا چاہیے ، تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں