شادی سے قبل گاڑی میں ڈیٹ پر پولیس نے پکڑ لیا تھا:یاسر نواز

شادی سے قبل گاڑی میں ڈیٹ  پر پولیس نے پکڑ لیا تھا:یاسر نواز

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے شادی سے قبل لڑکی کے ساتھ ڈیٹ کا واقعہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں اداکار نے بتایا کہ سکول کے زمانے میں وہ ایک لڑکی کو کالج یونیفارم میں گاڑی میں بٹھا کر گھوم رہے تھے ۔انہوں نے ایک درخت کے نیچے گاڑی روکی ، اس دوران پولیس موبائل وہاں پہنچ گئی ۔پولیس اہلکاروں نے سوال جواب شروع کیے جس پر یاسر نواز خاصے پریشان ہوگئے جبکہ لڑکی زیادہ پراعتماد تھی۔پولیس اہلکاروں نے انہیں تھانے لے جانے کی کوشش کی جس پر یاسر نواز نے مزاحمت کی اور اپنے والد کو کال کرکے سچ بتادیا اور ان کے والد نے معاملہ ختم کرایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں