13 برس سے قتل کا مفرور ملزم سعودی عرب سے گرفتار

13 برس سے قتل کا مفرور  ملزم سعودی عرب سے گرفتار

لاہور (کر ائم رپو رٹر)پولیس ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 13 برس سے قتل کا مفرور ملزم سعودی عرب سے گرفتار کرلیا ہے ۔

 اشتہاری مجرم شاویز احمد نے 2011 میں فائرنگ کرکے عمران رضا نامی شہری کو ہلاک اور اسکے والد کو زخمی کردیا تھا اور اشتہاری شاویز احمد گزشتہ 13برس سے تھانہ بیگو وال سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا۔سپیشل آپریشنز سیل نے انٹر پول سے مجرم اشتہاری کا ریڈ نوٹس جاری کرایا۔ سعودی پولیس کے ساتھ کلوز کوآرڈی نیشن سے مجرم کوگرفتار کیا اور سعودی پولیس ٹیم نے مجرم کوپاکستان ڈیپورٹ کر دیا۔ سیالکوٹ پولیس کی ٹیم نے ائیر پورٹ سے اشتہاری کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں