لوک گلوکار عارف لوہار کا میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ

لوک گلوکار عارف لوہار کا میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ

میلبورن(شوبز ڈیسک)لوک گلوکار عارف لوہار نے آسٹریلیا میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا۔لوک گلوکار عارف لوہار کو ان کی خواہش پرتاریخی کرکٹ گراؤنڈ ایم سی جی کا دورہ کروایا گیا۔

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پہنچنے پر عارف لوہار کو ڈریسنگ روم سمیت مختلف حصوں کا وزٹ کرایا گیا۔ٹور گائیڈ نے عارف لوہار کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کی تاریخ اور خصوصیات سے آگاہ کیا۔عارف لوہار کو 1992 کے ورلڈ کپ فائنل اوراس میں پاکستان کی تاریخی جیت سے متعلق بھی تفصیل سے بتایاگیا۔ شان مسعود کی قیادت میں پاکستان نے آخری بار ایم سی جی پر ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں