اسرائیل کے امدادی مرکز ،صحافیوں پرحملے ،33فلسطینی شہید

اسرائیل کے امدادی مرکز ،صحافیوں پرحملے ،33فلسطینی شہید

جینن(اے ایف پی)اسرائیل کے فلسطین پر تازہ حملوں میں 33افراد ہلاک ہوگئے جن میں وہ 8افراد بھی شامل ہیں جوجبالیہ کیمپ میں روٹی لینے کیلئے قطار میں کھڑے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جبالیہ کیمپ میں امدادی مرکز پر روٹی کے لئے قطار  میں لگے افراد کو بمباری کا نشانہ بناڈالا ،جس سے 8 فلسطینی شہید ہوگئے ۔ مقبوضہ مغربی کنارے پر کئی روز سے جاری آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے صحافیوں پر بھی حملے کئے ،گزشتہ روز اسرائیلی آپریشن میں کل 33 فلسطینی شہید ہوگئے ۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد 40ہزار 819ہوگئی ہے جبکہ 94ہزار 291افراد زخمی ہوئے ۔ڈبلیو ایچ او کا کہناہے کہ غزہ میں ہنگامی پولیو ویکسی نیشن مہم توقع سے زیادہ کامیاب رہی ہے ، پہلے دو دنوں میں ایک لاکھ 61ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جبکہ پہلا مرحلہ مکمل ہونے میں مزید 10دن لگیں گے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں