نیشنل بینک اور مائی زوئی مالیاتی شمولیت کے فروغ کیلئے اشتراک

نیشنل بینک اور مائی زوئی مالیاتی شمولیت کے فروغ کیلئے اشتراک

کراچی(بزنس ڈیسک)نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے مالی شمولیت اور خواندگی کے فروغ کیلئے متحدہ عرب امارات کی بڑی فن ٹیک کمپنی مائی زوئی(myZoi)فنانشل انکلوژن ٹیکنالوجیز کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔

اس شراکت داری سے متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر بینک اکاؤنٹ نہ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کیلئے سرحد کے آر پار فنڈ کی منتقلی زیادہ آسان اور قابل رسائی ہوگی۔ شراکت داری سے یو اے ای میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کش مزدور اپنے وطن میں اپنے خاندان اور دوستوں کو چند منٹوں میں ڈیجیٹل طورپر پیسے بھجوا سکیں گے ۔ اس شراکت داری کا مقصداین بی پی کی مالیاتی مہارت اور جامع مالی حل کیلئے مائی زوئی کے غیر متزلزل عزم کو یکجا کرتے ہوئے آسان ، محفوظ اور فوری ریمیٹنس سروسز فراہم کرکے یو اے ای میں بینکنگ سہولتیں استعمال نہ کرنے والے افراد اور وطن عزیز میں ان کے خاندانوں کو بااختیار بنانا ہے ۔ معاہدہ کی شرائط کے تحت مائی زوئی کے پاکستانی صارفین اپنے مائی زوئی والٹسسے پاکستان میں اپنے بینی فیشریز کو فنڈز منتقل کرسکتے ہیں۔ این بی پی ان فنڈز کی وصول کنندہ تک تقسیم میں سہولت فراہم کرے گا۔ مائی زوئی کے سی ای او سید محمد علی نے کہا کہ نیشنل بینک کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے ۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہم فوری ادائیگی کی خدمات، ہوم ٹرانسفر میں سہولت اور محنت کش مزدوروں اور ان خاندانوں میں مالی خواندگی کے فروغ کے ذریعے مالیاتی رسائی کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ہم مل کر سب کے لئے ایک روشن مستقبل کی تشکیل کررہے ہیں۔ معاہدے کی تقریب میں ریاض حسین، سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ گروپ چیف آئی ایف آر جی، این بی پی، سید محمد علی، چیف ایگزیکٹو آفیسر مائی زوئی فنانشل انکلوژن ٹیکنالوجیز اور ارسلان صدیقی ہیڈ آف جیوگرافیز، مائی زوئی فنانشل انکلوژن ٹیکنالوجیز موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں