انگلینڈ جانیوالے تارکین وطن کی کشتی سمندرمیں ڈوب گئی ،12ہلاک

انگلینڈ جانیوالے تارکین وطن کی کشتی  سمندرمیں ڈوب گئی ،12ہلاک

بولگن سر میر(اے ایف پی )انگلینڈ جانیوالے 12تارکین وطن فرانس کے سمندر میں ڈوب کر ہلاک جبکہ 2افراد لاپتا ہوگئے ۔

 فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے ایکس پر اپنے بیان میں کہاکہ فرانسیسی ساحل پر بولون سر میر سے تقریباً پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک قصبے وائم روکس سے درجنوں افراد کو لے جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی ،مرنیوالے افراد میں 3نابالغ بھی شامل ہیں ،لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن کیاجارہاہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں