سائنسدانوں کاآتشزدگی سے بچاؤ کے لیے نیا جیل تیار

سائنسدانوں کاآتشزدگی سے بچاؤ کے لیے نیا جیل تیار

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)امریکا میں سائنس دانوں نے ایک ایسا جیل تیار کیا ہے جو جنگلات میں ہونے والی آتشزدگی سے ایک پائیدار ایرو جیل کی رکاوٹ حائل کرتے ہوئے عمارتوں کو تحفظ فراہم کر سکتا ہے ۔

امریکا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے پانی پر مبنی ایک جیل بنایا ہے جس کو گھروں اور دیگر اہم انفرااسٹرکچر پر چھڑک کر جنگلات میں آتشزدگی کے دوران جلنے سے بچانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ایڈوانس مٹیریل میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ نیا جیل موجودہ کمرشل جیل کے مقابلے میں دیرپا اور زیادہ مؤثر ہے ۔تحقیق کے سینئر مصنف ایرک ایپل کا کہنا تھا کہ عمومی جنگلات کی آتشزدگی میں پانی پر مبنی موجودہ جیل 45 منٹ کے اندر خشک ہوجاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سائنس دانوں نے ایک ایسا جیل بنایا ہے جس کو آگ بڑھنے کے ساتھ چھڑکا جا سکتا ہے اور تحفظ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں