فرانس:اہلیہ کاشوہرپر نشہ آور اشیا کھلا کر 72 مردوں سے زیادتی کرانے کا الزام

فرانس:اہلیہ کاشوہرپر نشہ آور  اشیا کھلا کر 72 مردوں سے  زیادتی کرانے کا الزام

ایوی گنون (اے ایف پی)فرانسیسی خاتون اپنے شوہر کے خلاف اسے نشہ آور اشیا کھلا کر مردوں سے زیادتی کرانے کا الزام لے کر عدالت پہنچ گئی۔

 71 سالہ ڈومینیک پی کے خلاف کیس فرانس کے شہر ایو ی گنون کی عدالت میں 5ججوں کاپینل سن رہاہے ۔ڈومینیک پی کی بیوی جیزیل پی کے وکلا نے بتایاکہ وہ اس قدر بے ہوش ہوجاتی تھی کہ وہ ایک دہائی سے جاری بدسلوکی  سے واقف نہیں ہوسکی ،اسکی ایک بیٹی اور دوبیٹے ہیں ،ملزم کیخلاف ان ہولناک الزامات کا انکشاف 12 ستمبر 2020 کو ہواتھا ۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے ساتھ مجموعی طور پر 72 مردوں نے 92 مرتبہ زیادتی کی، ان میں سے 51 کی شناخت ہو گئی ہے ، جن کی عمریں 26 سے 74 سال کے درمیان ہیں،خاوند ان مردوں سے آن لائن رابطہ کرتاتھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں