55 ملین نوری سال دور بلیک ہول کی تفصیلی تصویر جاری

55 ملین نوری سال دور بلیک ہول کی تفصیلی تصویر جاری

لاہور(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے زمین سے تقریبا 55ً ملین نوری سال کے فاصلے پر واقع ایک بلیک ہول کی اب تک کی سب سے تفصیلی عکس بندی کی ہے ۔

محققین نے بلیک ہول کی سب سے زیادہ ریزولوشن والی تصویر حاصل کرنے کیلئے ایونٹ ہورائزن ٹیلی سکوپ کا استعمال کیا۔ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ سائنس دانوں نے ایک سپر میسیو بلیک ہول کو کامیابی کے ساتھ کثیر رنگی نظاروں میں دیکھا ۔2019 میں شائع تصاویر میں اس جِرمِ فلکی کو نارنجی رنگ کی چمکتی ہوئی انگوٹھی کے طور پر دکھایا گیا تھا لیکن سینٹر فار ایسٹروفزکس ہارورڈ اینڈ سمتھسونین اور سمتھسونین ایسٹروفزیکل آبزرویٹری کے سائنس دانوں کی جانب سے نئی تصاویر میں اس بلیک ہول کو فیروزی اور سرخ رنگ میں چمکتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔سائنس دانوں نے حالیہ تصاویر کو پرانی تصاویر کے ساتھ ملا کر ایسی تصاویر تیار کیں جو پہلے کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ تفصیلی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں