خلا میں بوئنگ سٹار لائنر سے عجیب آواز کی اطلاع

خلا میں بوئنگ سٹار لائنر سے عجیب آواز کی اطلاع

ہیوسٹن(نیٹ نیوز)بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر سوار ناسا کے خلابازوں میں سے ایک نے سٹیشن کے اندر عجیب و غریب آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے ۔

بوچ ویلمور جو خلائی سٹیشن میں پھنسے ہوئے ہیں، نے زمین پر ناسا کے مشن کنٹرول سے رابطہ کیا اور عجیب شور کی اطلاع دی ۔بوچ ولمور نے ہیوسٹن میں جانسن سپیس سینٹر کو عجیب شور کی اطلاع ایسے وقت میں دی جب کچھ دن پہلے ناسا کی جانب سے انہیں خلائی سٹیشن سے آٹوپائلٹ پر بوئینگ سٹار لائنر کو انڈاک کرنے کا کہا گیا تھا۔بوچ ویلمور نے ناسا سے کال کے دوران پوچھا کہ مجھے سپیکر کے ذریعے ایک عجیب سی آواز آرہی ہے مجھے نہیں معلوم کہ یہ کیا ہے ۔ویلمور پھر فون کو سٹار لائنر کے سپیکر کے قریب رکھتا ہے اور آواز سنائی دیتی ہے ۔مشن کنٹرول جواب دیتا ہے کہ بوچ! یہ ایک طرح سے دھڑکتے ہوئے شور کی طرح کی آواز ہے وہ اس خبر کو آگے بھیجیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں