اسٹاک ایکسچینج:تیزی، 45 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسٹاک ایکسچینج:تیزی، 45 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

کراچی(آن لائن)اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا۔کے ایس ای 100 انڈیکس 73 پوائنٹس کے اضافے سے 78356 پوائنٹس پربند ہوا، اس دوران سرمایہ کاروں کو 8ارب روپے کا منافع ہوا جب کہ 45 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ آئل اینڈ گیس، بینکنگ ،سیمنٹ سیکٹر زیادہ متحرک رہا۔ ماہرین کے مطابق بیرونی فنانسنگ کی یقین دہانیاں حاصل کرنے کے آخری مرحلے میں پاکستان کے داخل ہونے، آئی ایم ایف پروگرام میں کامیابی ملنے کے امکان ،انفلیشن سنگل ڈیجٹ میں آنے، نجکاری کے بعد شرح سود میں مزید کمی کی توقعات پرتیزی کارجحان دیکھا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 7 پوائنٹس کے اضافے سے 24818 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 50391پوائنٹس سے بڑھ کر 50477پوائنٹس پر جاپہنچا۔ سرمایہ بڑھ کر 104 کھرب 30ارب روپے ہو گیا ۔منگل کو 12ارب روپے مالیت کے 43کروڑ66لاکھ72ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو15ارب روپے مالیت کے45کروڑ72لاکھ80ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔ مجموعی طورپر 443کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 203کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،167میں کمی اور73کمپنیوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے کوہ نور اسپننگ 8 کروڑ 39 لاکھ، سائیمیٹری گروپ لمیٹڈ 3 کروڑ 71 لاکھ ، آغا اسٹیل انڈسٹریز 2کروڑ15لاکھ ،یوسف ویوینگ 1 کروڑ 97 لاکھ اور فلائنگ سیمنٹ 1 کروڑ 74 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں