فیس کے بدلے جرائم کی تربیت دینے والے چور سکول

فیس کے بدلے جرائم کی تربیت دینے والے چور سکول

مدھیہ پردیش(نیٹ نیوز)بھارت میں کچھ ایسے ‘چور’ سکول موجود ہیں جو باقاعدہ فیس کے بدلے نوجوانوں کو جرائم کی زندگی گزارنے کی تربیت دیتے ہیں۔

یہ سکول مدھیہ پردیش میں ہیں جن میں باقاعدہ اسباق کی ایک رینج شامل ہے جو گریجوایشن اور پیشہ ور گینگسٹر لیول کے ‘طلبا’ تیار کرتے ہیں۔مدھیہ پردیش کے تین گاؤں کڈیا، گلکھیڈی اور ہلکھیڈی بچوں کو چوری کی تربیت دینے کیلئے بدنام ہیں۔ والدین بھی اپنے بچوں کو جن کی عمر تقریباً 12 سے 13 سال ہے ، ان چور سکولوں میں بھیجتے ہیں جہاں وہ مقامی جرائم پیشہ گروہوں میں شامل ہوتے ہیں اور ہنر کی تربیت حاصل کرتے ہیں۔ان سکولوں میں اساتذہ یا تو کسی گروہ کے ارکان ہیں یا تجربہ کار مجرم ہیں۔نصاب میں جیب تراشی، پرہجوم جگہوں پر بیگ چھیننا، پولیس سے بچنا اور مار پیٹ کو برداشت کرنا شامل ہے ۔ بچوں کو جوا کھیلنے اور شراب بیچنے کا طریقہ بھی سکھایا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں