نکولس پورن نے گیل کے چھکوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

نکولس پورن نے گیل کے چھکوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

جمیکا (سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بلے باز نکولس پورن نے دی یونیورس باس کرس گیل کا ایک سال میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

کھیلوں کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز نکولس پورن نے سال 2024 میں ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ 139 چھکے لگائے جو کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کسی بھی بلے باز کی جانب سے ایک سال کے دوران لگائے گئے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔نکولس پورن نے رواں سال آئی پی ایل میں 36 چھکے لگائے اور وہ کسی ایک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے میں بھی پہلے نمبر پر ہیں، کرس گیل نے سال 2015 میں ٹی20 میں ایک ہزار 12 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 135 چھکے لگائے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں