چیمپئنز ون ڈے کپ ،ثقلین مشتاق پینتھرز کے مینٹور

 چیمپئنز ون ڈے کپ ،ثقلین مشتاق پینتھرز کے مینٹور

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آف سپنر ثقلین مشتاق کو اس ماہ ہونے والے چیمپیئنز ون ڈے کپ کے لیے پینتھرز کا مینٹور مقرر کر دیا گیا ہے۔۔

یہ ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا، پینتھرز کو ٹریننگ اور پریکٹس کے لیے ملتان میں انضمام الحق کرکٹ اکیڈمی دی گئی ہے ۔اب تک شعیب ملک، مصباح الحق اور وقار یونس کو بالترتیب سٹالینز، وولوز اور لائنز کا مینٹور مقرر کیا جاچکا ہے ، سرفراز احمد اپنی ٹیم کے نام اور لوگو کی رونمائی بھی اسی ہفتے کریں گے ۔ پینتھرز ثقلین مشتاق کا مینٹور بنائے جانے پر کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں چیمپئنز ون ڈے کپ سے شروع ہو رہی ہیں اور میں پینتھرز کے مینٹور کے طور پر کلیدی کردار ادا کرنے پر بہت خوش ہوں، ایک ایسی ٹیم جس میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے میرا مقصد واضح ہے کہ ان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بلند کرنا اور انہیں زیادہ سے زیادہ آگے بڑھانا تاکہ ہم چیمپئنز ٹرافی میں اپنے اعزاز کا دفاع کر سکیں۔مجھے یقین ہے کہ یہ راستہ بہترین ٹیلنٹ کی پرورش کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں