سیریز میں تاریخی ندامت کے بعد شان نے ہاتھ جوڑ لئے

سیریز  میں  تاریخی ندامت  کے بعد شان  نے  ہاتھ  جوڑ  لئے

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)بنگلا دیش سے ہوم ٹیسٹ سیریز میں تاریخی وائٹ واش ہونے پر پاکستان ٹیم کے کپتان شان مسعود نے قوم سے معافی مانگ لی۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ۔۔

ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا کہ بنگلا دیش سے شکست پر ہم قوم سے معافی مانگتے ہیں لیکن بحیثیت قوم ہمیں ٹیسٹ کرکٹ کی طرف سوچنا ہوگا کہ کیسے بہتر کیا جائے ۔ شان مسعود نے کہا ہے کہ ہم نے غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا،میری کپتانی میں چوتھی بارہم جیتاہوا میچ ہار گئے ، دوسری اننگز میں دبا ئوہوتا ہے جس پر پاکستان کو کام کرنا ہو گا۔ قوم سے معذرت ، ہاتھ کھڑا کر کے کہتے ہیں اچھا نہیں کھیلے ، پاکستان کی کرکٹ کو بہتر کرنا چاہتے ہیں، مداحوں سے ہمیشہ پیار ملا ہے ، نتیجے پر بہت افسوس ہے ۔ شان مسعود نے کہا کہ ہم ہوم سیریز کے لیے پرجوش تھے ، مگر اس سیریز کا نتیجہ بھی آسٹریلیا کی سیریز کی طرح ہی نکلا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو ریڈ بال کا تجربہ دینا ہو گا ۔شان مسعود نے کہا کہ پاکستان کے کئی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلے 10 ماہ ہو گئے ، پاکستان نے مکمل کوشش کی، میچز نہیں پکڑ پائے ۔ان کا کہنا ہے کہ میر حمزہ اور محمد علی نے لمبے سپیل کروائے ، ٹیسٹ کرکٹ سب سے بڑا فارمیٹ ہے جس میں تجربہ چاہیے ، ٹیسٹ کرکٹ زیادہ کھیلنی پڑے گی، ڈومیسٹک کرکٹ بھی زیادہ کھیلنی ہو گی۔ پچ اور ٹیم پر کبھی سوال نہیں اٹھایا، پچ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی، فلیٹ وکٹیں بناتے تو پھر بات کی جاتی، ہمیں نظر آ رہا ہے کہ کہاں بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں