روس کا یوکرین کے شہر پر بیلسٹک میزائل حملہ، 49 ہلاک

روس کا یوکرین کے شہر پر بیلسٹک میزائل حملہ، 49 ہلاک

کیو(اے ایف پی )روس نے یوکرین کے شہر پولٹاوا میں فوجی انسٹیٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کردیا جس سے 49افراد ہلاک اور 219زخمی ہوگئے ۔

پولٹاوا کے گورنر فلپ پروین نے ایکس پر اپنے بیان میں بتایاکہ روسی حملے میں فوجی انسٹیٹیوٹ پر دو بیلسٹک میزائل داغے گئے جبکہ یوکرین کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ دو روسی بیلسٹک میزائلوں نے ایک ہسپتال اور ایک تعلیمی ادارے کو نشانہ بنایا، جس سے انسٹیٹیوٹ کی ایک عمارت جزوی طور پر تباہ ہو گئی۔یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ روس کو اس حملے کا حساب چُکانا ہوگا۔انہوں نے حملے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا اور یوکرین کے مغربی شراکت داروں سے مزید فضائی دفاعی سازوسامان کا مطالبہ کردیاہے ۔حملے میں یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں