پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 14 فیصد کمی ریکارڈ

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 14 فیصد کمی ریکارڈ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت اگست کے دوران 1.22 ملین ٹن رہی جو سالانہ بنیاد پر 14 فیصد کم ہے۔

عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کے مطابق فروخت میں کمی کی وجہ ایران سے اسمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور اس عرصے کے دوران زیادہ بارشیں ہیں۔اگست 2024 کے دوران پٹرول کی کھپت میں سالانہ بنیاد پر 7 فیصد کمی واقع ہوئی اور یہ 0.62 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 0.67 ملین ٹن تھی۔اسی طرح اگست 2024 کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی ترسیل سالانہ بنیاد پر 17 فیصد کم ہو کر 0.46 ملین ٹن رہ گئی۔ دریں اثنا فرنس آئل (ایف او) کی فروخت کا حجم 45 فیصد کم ہو کر 0.06 ملین ٹن تک پہنچ گیا جب کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ 0.12 ملین ٹن تھا۔اگست کے دوران ماہانہ بنیاد پر پی او ایل مصنوعات کی طلب میں 2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ جولائی میں یہ تعداد 1.2 ملین ٹن تھی۔رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران مجموعی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 12 فیصد کم ہو کر 2.41 ملین ٹن رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں