پاکستان امریکی روئی کا سب سے بڑا خریدار بن گیا

پاکستان امریکی روئی کا سب سے بڑا خریدار بن گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) موسمیاتی تبدیلیوں سے کپاس کی پیداوار میں غیر معمولی کمی کے باعث ٹیکسٹائل ملوں نے وسیع پیمانے پر روئی کے درآمدی معاہدے شروع کردیے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ  بارشوں سے کپاس کی فصل کو پہنچنے والے غیر معمولی نقصان کے باعث پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں کمی کے ساتھ اس کا معیار بھی متاثر ہوا ہے جس کے سبب ٹیکسٹائل ملوں نے بڑے پیمانے پر روئی کے درآمدی معاہدے کرنا شروع کردیے ۔انہوں نے امریکی کاٹن ایکسپورٹ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ عالمی سطح پر پاکستان گزشتہ تین ہفتوں سے امریکی روئی کا سب سے بڑا خریدار ملک بن گیا۔ پاکستان اب تک امریکا، تنزانیہ، برازیل اور افغانستان سے 15 لاکھ سے زائد روئی کی گانٹھوں کے معاہدے کرچکا ہے۔کاٹن جنرز کے مطابق 31 اگست تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 60 فیصد کی کمی سے 12 لاکھ 26 ہزار گانٹھوں کے مساوی پھٹی جننگ فیکٹریوں میں پہنچی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں