مسلح افراد کا گھر میں گھس کر اہلخانہ پر بدترین تشدد

مسلح افراد کا گھر میں گھس کر اہلخانہ پر بدترین تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مکان کے تنازع پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر میاں، بیوی اور بچوں سمیت دیگر اہلخانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقے ماڈل ٹاؤن کی رہائشی عذرا نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران مکان پر قبضہ کی نیت سے مسلح ملزمان نے گھر پر دھاوا بول دیا اور ڈنڈوں، سوٹوں کے وار کرتے ہوئے اسے ، اس کے شوہر اور بچوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ اس دوران ملزمان نے گھر کے قیمتی سامان کو بھی توڑ پھوڑ دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں