پولیس کی کارروائیاں، 4ملزم گرفتار بھاری مقدار میں شراب، چرس برآمد

پولیس کی کارروائیاں، 4ملزم گرفتار  بھاری مقدار میں شراب، چرس برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے 4 منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے ملزم آصف سے 10 لٹر شراب اور ملزم شکیل سے 15 لٹر شراب، ملزم منظور سے 1420 گرام چرس اور ملزم عمران سے 12 لٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں