قوم کو فضا ئیہ کے شاہینوں کی جرات وبہادری پر فخر:مریم نواز

قوم کو فضا ئیہ کے شاہینوں کی جرات وبہادری پر فخر:مریم نواز

لاہور(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا قوم کو فضائیہ کے شاہینوں کی جرات و بہادری پر فخر ہے انہوں نے پیرا المپکس کے میڈلسٹ حیدر علی کو بھی شاباش دی۔مریم نواز نے یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں کہا پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

 7ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا روشن باب ہے -پاک فضائیہ کے شاہین صفت پائلٹ ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں ایک منٹ میں 5بھارتی طیارے تباہ کر کے ریکارڈ بنایا،راشد منہاس شہید نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی داستان رقم کی،پاک فضائیہ کا ناقابل فراموش کردار دفاعی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات و بہادری پر فخر ہے ۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب نے پیرس پیرا اولمپکس میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے پر حیدر علی کو مبارکباد دی ،وزیراعلی مریم نواز شریف نے (ڈسکس تھرو) گولہ پھینکنے میں اعلی کارکردگی پر حیدر علی کو شاباش دی ہے ،انہوں نے کہاکہ پیرس پیرا اولمپکس میں کامیابی نشان منزل ہے ،منزل حاصل کرنے کے لئے خوب محنت کریں۔ حیدر علی جیسے ایتھلیٹ دوسروں کے لئے قابل تقلید مثال ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں