عوام کی حمایت سے دہشت گردوں کا صفایا کرینگے :وزیر داخلہ

عوام کی حمایت سے دہشت گردوں کا صفایا کرینگے :وزیر داخلہ

اسلام آباد (وقائع نگار)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آج سیاسی و گروہی تفریق سے بالاتر ہو کر پاکستان کو دہشت گرد گروہوں سے پاک کرنے کا وقت آگیا ۔

 اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، جبکہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔وفاقی وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ دہشتگردی ہر شکل میں قابل مذمت ہے ، دہشتگردی کے خلاف قومی بیانیہ پاکستان کی آواز ہے ، وفاقی وزیرداخلہ نے واضح کیا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سب کو ایک ہونا ہو گا، عوامی نیشنل پارٹی نے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اے این پی کے لوگوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کیا ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، انشا اللہ عوام کی حمایت سے دہشت گردوں کا صفایا کریں گے ، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے انسداد دہشتگردی کے لئے اے این پی کی حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کو شہید کیا اس جنگ میں آپ کے ساتھ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں