فضل الرحمن سے محسن نقوی کی ملاقات،تعاون کی اپیل

فضل الرحمن سے محسن نقوی کی ملاقات،تعاون کی اپیل

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں جے یو آئی کا بلامقابلہ امیراور مولانا عبدالغفور حیدری کوسیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور گلدستے پیش کئے۔

محسن نقوی نے جے یو آئی کی نو منتخب قیادت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نے پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے مولانا فضل الرحمن کا کردار قابل تحسین ہے ،مولاناکی قیادت میں جے یو آئی نے اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر داخلہ کی جانب سے مولانا فضل الرحمن سے حکومت سے تعاون کی اپیل کی گئی ،محسن نقوی نے آئینی ترامیم پر حکومت کے ساتھ بیٹھنے کی درخواست کی اور حکومتی موقف سننے کی اپیل کی ،وزیر داخلہ نے صدر زرداری کا پیغام بھی پہنچایا۔مولانا فضل الرحمن نے پارٹی سے مشاورت اور سوچنے کے لیے وقت مانگ لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں