صدر کاگورنر کے پی سے ہنگامی رابطہ، وزیراعظم سے ملاقات
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدرمملکت آصف علی زرداری نے گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی سے ہنگامی رابطہ کرکے انہیں اسلام آباد رہنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق صدرآصف زرداری نے گزشتہ شب فیصل کریم کنڈی کو ٹیلی فون کیا اورخیبرپختونخوا کی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر گفتگوکی ۔قبل ازیں گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز سے ملاقات کی اور کے پی کے کے حوالے سے اہم فیصلوں پر غور کیاگیا ۔ملاقات میں کے پی کے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیااورمختلف آپشنز پر غور کیاگیا، ملاقات میں وفاقی وزرا محسن نقوی،احسن اقبال اور احد چیمہ بھی موجود تھے ۔ادھرگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی جبکہ حکومتی ذرائع نے کے پی میں گورنر راج لگانے سے متعلق خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔