الیکشن چوری ہو تو ملک ترقی نہیں کرسکتا:شاہد خاقان
پشاور (آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن چوری ہو تو ملک ترقی نہیں کرسکتا، آج بھی ماضی کی خرابیاں دہرائی جا رہی ہیں۔
آج اس ملک کے صاحب اختیار کی ذمہ داری ہے کہ نفاق اور خلیج کو دور کریں، یہ ملک ہر ایک شہری کا ہے ، کسی ایک فرد، ادارے یا جماعت کا نہیں۔انہوں نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھے پوچھا جاتا ہے کہ عوام پاکستان کیا ایسا کام کرے گی جو اور سیاسی جماعتیں نہ کر سکیں؟،میں کہتا ہوں ہم وہ کام نہیں کریں گے جو یہ ساری جماعتیں کرتی رہی ہیں،کونسی جماعت اس ملک کے حالات بہتر کر سکی ہے ؟ مجھے جواب دیا جائے ؟،سیاست کرسی کے حصول کا نام بن چکی ہے ۔انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمٰن کو دعائیں دیں جنہوں نے آئینی ترامیم کو روک لیا ہے ۔یہ ملک ہر ایک شہری کا ہے ، کسی ایک فرد، ادارے یا جماعت کا نہیں۔احتجاج ہر جماعت کا حق ہے ،ایک جماعت احتجاج کرنا چاہے اور آپ نیٹ کاٹ دیں،کنٹینر کھڑے کر دیں،یہ تو جمہوریت نہ ہوئی،انہوں نے کہا کہ 2018 کی آئینی ترمیم میں وعدہ ہوا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ کا3فیصد حصہ سابق فاٹا میں خرچ کیا جائیگا، اس3فیصد کا10فیصد حصہ بھی خرچ نہیں کیا گیا۔