آئینی ترمیم چیلنج کرنے کا فیصلہ کل ہوگا :وقاص اکرم

آئینی ترمیم چیلنج کرنے کا فیصلہ کل ہوگا :وقاص اکرم

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کل تک ہو جائے گا۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی کمیٹی نے احتجاج 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف کرنے کا کہا تھا، دیکھتے ہیں اب پیر کو لیگل کمیٹی کیا فیصلہ کرتی ہے ۔انہوں نے کہا بشری ٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، انکے خلاف کیسز غیر قانونی تھے ، ہم سب پر کافی جھوٹے مقدمات ہیں، ڈیل کی باتیں کرنا ہمارے مخالفین کی بیہودہ کوشش ہے ۔ زین قریشی نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا ، بے بنیاد خبریں چلائی جارہی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ انکی بہنیں یا فیملی سیاست نہیں کرے گی، بشریٰ بی بی سے کوئی سیاسی مشاورت نہیں ہوئی ۔ حکومتی ترجمان برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک نے کہا اگلے ہفتے ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق حکومتی بل ضرور آئے گا، ہماری جسٹس منصور اور جسٹس منیب کو کمیٹی سے نکالنے کی کوئی خواہش نہیں تھی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں