سکندر سلطان خصوصی مبصر ،ازبکستان الیکشن کے عمل کامشاہدہ کیا

سکندر سلطان خصوصی مبصر ،ازبکستان الیکشن کے عمل کامشاہدہ کیا

اسلام آباد(دنیا نیوز) ازبکستان میں جاری پارلیمانی انتخابات کے موقع پرچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بطور خصوصی مبصر دورہ کیا اور انتخابی عمل کا مشاہدہ کیا۔چیف الیکشن کمشنر نے ازبکستان کے انتخابی عمل اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

ای سی پی ترجمان کے مطابق انتخابی عمل کے مشاہدے کے دوران انہوں نے ازبکستان کے مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین نظام خواجہ یف زین الدین مخماتوویچ سے اہم ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان انتخابی تجربات کے تبادلے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ترجمان نے بتایا دونوں رہنماؤں نے دوران گفتگو باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا، چیف الیکشن کمشنر پاکستان نے تاشقند شہر میں واقع مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ بھی کیا اور انتخابی عمل کا براہ راست مشاہدہ کیا، انہوں نے ووٹرز کی سہولت کے لیے کیے گئے انتظامات کو سراہا اور پولنگ عملے کی کارکردگی کو قابل تعریف قرار دیا۔ ای سی پی ترجمان کا کہنا تھا کہ سکندر سلطان راجہ نے اپنے دورے کے دوران ازبکستان کی نامور تعلیمی درسگاہ،تاشقند یونیورسٹی آف جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشنز کا خصوصی دورہ بھی کیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس بریفنگ میں ازبکستان کے انتخابی نظام، قانونی فریم ورک اور انتخابات کے انعقاد کے لیے کیے گئے انتظامات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں