سپریم کورٹ:آج سے شروع ہونیوالے ہفتے کی کازلسٹ،968مقدمات سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ:آج سے شروع ہونیوالے ہفتے کی کازلسٹ،968مقدمات سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (نمائندہ دنیا ، مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے کل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی،28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کیلئے 968 مقدمات سماعت کیلئے مقرر کئے گئے ہیں،سپریم کورٹ میں 8 ریگولر بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے ۔

 پہلا بینچ چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل ہے ۔ چیف جسٹس پاکستان کی عدالت میں پورے ہفتے کے 140 مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہیں۔جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دوسرا بینچ بھی 140 مقدمات کی سماعت کرے گا۔تیسرا بینچ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل ہے ،یہ بینچ بھی 140 مقدمات کی سماعت کرے گا ۔چوتھا بینچ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شہزاد احمد خان پر مشتمل ہے جو 58 مقدمات کو دیکھے گا ۔پانچواں بینچ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہے اوراسے سماعت کیلئے 140مقدمات سونپے گئے ہیں ۔ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل چھٹابینچ 140 مقدمات کودیکھے گا ۔ساتواں عدالتی بینچ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہے ،اسے بھی 140 مقدمات کی سماعت کرنی ہے ۔آٹھواں بینچ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں پر مشتمل ہے جو 70 مقدمات سنے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں