ججز قیدیوں کے مقدمات کا جلد فیصلہ یقینی بنائیں:چیف جسٹس

ججز قیدیوں کے مقدمات کا جلد فیصلہ یقینی بنائیں:چیف جسٹس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا جیلوں میں بہت سے قیدیوں کے مقدمات التوا کا شکار ہیں، ضلع و سیشن ججز غیر معمولی تاخیر کا جائزہ لے کر مقدمات کا جلد فیصلہ یقینی بنائیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے یہ ہدایات رحیم یار خان جیل کے دورے کے دوران جاری کی ہیں،اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے جیلوں کی اپ گریڈیشن سے متعلق حکومت پنجاب کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان اور لاہور میں جدید جیل کمپلیکس کے قیام کی ضرورت ہے ،چیف جسٹس یحیی آفریدی کے ساتھ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں