اپوزیشن کے مطالبات سیاسی طریقے سے دیکھیں گے :طارق فضل

اپوزیشن کے مطالبات سیاسی طریقے سے دیکھیں گے :طارق فضل

لاہور(دنیا نیوز )مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن مذاکرات پر آتی ہے تو ہم استحکام لائیں گے۔

 کون نہیں چاہتا پاکستان سرمایہ کاری آئے ، امن ہو ، اپوزیشن کے جو بھی مطالبات ہونگے انہیں سیاسی طریقہ سے دیکھا جائے گا ، ملک عدم استحکام ،مہم جوئی ، فتنہ فساد ،لشکر کشی اور دنگے فساد کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا ،مذاکرات کا معنی خیز رائونڈ ابھی ہونا ہے ، ایسی کوئی بات نہیں  کروں گا کہ مذاکرات خراب ہوں ، پی ٹی آئی رہنما فیصل چودھری نے کہا بانی پی ٹی آئی حالات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں ، ہم بھی چاہتے ہیں مذاکرات ہوں لیکن کسی کی گردن پر پائوں رکھ کر ، مجبور کر کے مذاکرات پر مجبور نہیں کیا جا سکتا ، وزرا آج بھی اسی رویے پر ہیں جس پر پہلے چل رہے تھے ، حکومت سسٹم کی بینیفشری ہے اور یہ نہیں چاہتے ہیں کہ حالات نارمل ہوں ، ان کو ہائی ٹمپریچر سوٹ کرتا ہے ، وہ اسی پر رہنا چاہتے ہیں ، بانی پر سیاسی مقدمات ہیں ، ہم ایک سے نکلتے ہیں یہ دوسرا بنا دیتے ہیں ، حکومت آکٹوپس کی طرح مقدمات بنا نے میں لگی ہوئی ہے ، سیاسی طور پر پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کر رہی ہے ، ان کا کوئی بھی مقدمہ میرٹ پر نہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں