ایک ہفتے میں پتہ چل گیا اسرائیل اور بھارت ایک ، فضل الرحمن

ایک ہفتے میں پتہ چل گیا اسرائیل اور بھارت ایک ، فضل الرحمن

پشاور(نیوز ایجنسیاں)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر فضائیہ ،بحری و بری فوج کے جوانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے وطن عزیز کے لئے ایک مورچے میں کھڑے ہیں۔۔۔

 ایک ہفتے میں پتہ چل گیا کہ اسرائیل اور بھارت ایک ہیں ،پاکستان مسجد اقصیٰ کے لئے بھی اپنا کردار ادا کریگا،یکطرفہ طور پر ہندوستان معاہدے کو قانونی طور پر ختم نہیں کرسکتا ۔شہدا غزہ و دفاع وطن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسرائیل ایک ناجائز بچے کی حیثیت رکھتا ہے ، یہ ایک خنجر ہے جو عرب بھائیوں کے پیٹ میں گھونپ دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا کی قیادت کو کہتا ہوں کہ کسی قیمت پر فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ پہلگام واقعے پاکستان کا موقف واضح تھا کہ واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ اقوم متحدہ میں دونوں ممالک نے معاہدہ کیا کہ تنازعات کو پرامن طور پر حل کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ بھارت کا تماشا دنیا نے دیکھ لیا ، پٹھان جنگ میں پیچھے نہیں رہ سکتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں