فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وزیر دفاع آذربائیجان سے ملاقات، تعاون بڑھانے کا جائزہ
راولپنڈی (دنیا نیوز،اے پی پی) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے شہر لاچین میں آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف ذاکر اصغر اوگلو سے ملاقات کی۔
بدھ کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔