وفا ق سے بات کیلئے قبائل گرینڈ جرگہ تشکیل دیں : گورنر پختونخوا

 وفا ق سے بات کیلئے قبائل گرینڈ جرگہ تشکیل دیں : گورنر پختونخوا

پشاور(آئی این پی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر مدا خیل قوم کو درپیش مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے گااور وفاقی حکومت سے بات کرکے ان کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔۔۔

 پشتون بیلٹ کے عوام کی مشکلات کا بھرپور ادراک ہے اور ان کے دل میں ان مسائل کا درد موجود ہے، تمام قبائلی اقوام کو مل کر ایک گرینڈ جرگہ تشکیل دینا چاہیے تاکہ ریاست سے وعدوں کی عدم تکمیل پر موثر انداز میں بات کی جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں  نے آئی ڈی پیز کمیٹی کے ایک جرگے سے ملاقات کے دوران کیا، جرگے کے شرکا نے کہا کہ بے دخلی کے بعد ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے جن کا فوری حل تلاش کرنا ناگزیر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں