بانی پی ٹی آئی 2سے 3سا ل باہر آتے نظر نہیں آرہے :راناثنااللہ

 بانی پی ٹی آئی 2سے 3سا ل باہر  آتے نظر نہیں آرہے :راناثنااللہ

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی 2 سے 3 سال تک جیل سے باہر آتے نظر نہیں آرہے ، بہت مقدمات ہیں، بانی پی ٹی آئی کا جیل سے باہر آنابہت مشکل ہے ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کچھ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوچکی اور کچھ میں ہوجائے گی۔مذاکرات کے حوالے سے سیاسی مشیر کا کہنا تھا کہ میرا تو یقین ہے ڈائیلاگ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے چاہئیں، بیشک فریقین اپنے موقف پر قائم رہیں لیکن مذاکرات ہونے چاہئیں۔ا نہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا فلسفہ ہے وہ مخالف کو فریق نہیں بلکہ دشمن سمجھتے ہیں، پی ٹی آئی چاہتی ہے 18-2016 کی طرح ان سے معاملات طے کئے جائیں۔ بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کی بجائے نواز شریف اورآصف زرداری سے بات کا پیغام بھیجیں، بانی پی ٹی آئی کو سمجھنا چاہیے اختیار بہرحال حکومت کا ہی ہے اور حکومت سے ہی بات کرنی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں