چیف جسٹس کیخلاف مہم ناقابل قبول وکلا ساتھ کھڑے ہیں:پنجاب بار کونسل

چیف جسٹس کیخلاف مہم ناقابل قبول  وکلا ساتھ کھڑے ہیں:پنجاب بار کونسل

لاہور(کورٹ رپورٹر)پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس کیخلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائس چیئر مین پنجاب بار کونسل اشرف کہوٹ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ذبیح اللہ ناگرہ نے کہا ہے کہ عدلیہ اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیخلاف مہم ناقابل قبول ہے۔

 پنجاب حکومت کے ذمہ دار جو پروپیگنڈا کر رہے ہیں وہ قابل مذمت ہے ، موجودہ حکومت کی تاریخ ہے کہ یہ جب بھی اقتدار میں آئے عدلیہ پر حملہ کیا ، یہ عدلیہ پر دبائو ڈالنے کی کوشش ہے ، تمام وکلاء ادارے عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں ، حکومت فی الفور یہ بیانات واپس لے ، اگر عدالتوں میں فیصلے تاخیرسے ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں سسٹم ہی ختم کر دیں ، یہ قانون کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ، اس میں سرکاری افسروں کو مکمل اختیارات دے دئیے گئے ہیں ، عدالت کے ریمارکس کو بنیاد بنا کر حکومت نے اپنے گماشتے چھوڑ دئیے ہیں ،وہ جو بھی پروپیگنڈاکر رہے ہیں ان کی حکومت پشت پناہی کر رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں