سہیل آفریدی پاکستان کا یورپ دیکھنے لاہور آئے :عظمٰی

سہیل آفریدی پاکستان کا یورپ دیکھنے لاہور آئے :عظمٰی

گنڈاپور آئے تو بتیاں دکھائی تھیں، جو کچھ دیکھیں کے پی کے میں لاگو کریں پنجاب میں کسی سیاسی سرگرمی کی آڑمیں منشیات لانے کی اجازت نہیں :گفتگو

لاہور (سپیشل رپورٹر)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ لاہور پر کہا ہے کہ یہ پاکستان کا یورپ دیکھنے لاہور آئے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو لاہورآنے پرخوش آمدیدکہتے ہیں، پچھلی بارعلی امین گنڈاپور لاہور آئے تھے تو لاہورکی بتیاں دکھائی تھیں، وزیر اعلیٰ کے پی بتیاں دیکھیں، روٹی کھائیں اور تصویریں کھینچیں۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی جو کچھ پنجاب میں دیکھیں اسے کے پی کے میں جاکر لاگو کریں، انہیں ان کی کابینہ نے کہا ہے کہ پشاورگندا بہت ہے ، یہ پاکستان کا یورپ دیکھنے لاہور آئے ہیں، یہ سیاسی تفریح کریں یا معلوماتی تفریح کریں ان کو مکمل اجازت ہوگی۔ انہیں بدزبانی، فساد کرنے یا انتشار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، پنجاب یا لاہور میں کسی سیاسی سرگرمی کی آڑمیں اسلحہ اور منشیات لانے کی اجازت نہیں۔

ان کا کہناتھا کہ گنڈاپور جب پنجاب آئے تھے تو انہیں ہر طرح کی سہولت دی تھی، لاہورپولیس نے وزیراعلی ٰکے پی کے سٹاف سے خودرابطہ کیاتوکوئی جواب نہیں دیا، ہم مہمانوں کی اچھی خاطر تواضع کریں گے لیکن مہمان بھی مہمان بنیں۔عظمٰی بخاری نے بیرونِ ملک سے ایک ادارے کے سربراہ کو قتل کی دھمکیوں، نفرت پھیلانے اور پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا مہم پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دینا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور ایسی حرکات ناقابلِ قبول ہیں۔ انہوں نے برطانوی سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ۔ایک جماعت سیاسی ہونے کا دعویٰ کرتی ہے مگر رویہ ایسے اپناتی ہے جیسے دہشت گرد گروہ اپنا لیتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے برطانوی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین سے پاکستان کے خلاف نفرت، قتل کی منصوبہ بندی اور تشدد پر اکسانے کی سرگرمیوں کا سلسلہ فوری طور پر روکے ، ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق کڑی سزائیں دے اور ایسے نیٹ ورکس کی نگرانی کو مزید سخت کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں