گورنرپنجاب شہید حوالدار جہانگیر کی رہائش گاہ اٹک گئے ،اہل خانہ سے تعزیت

گورنرپنجاب شہید حوالدار  جہانگیر کی رہائش گاہ اٹک  گئے ،اہل خانہ سے تعزیت

لاہور (سپیشل رپورٹر )گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان چمن بارڈر پر بھارتی سپانسرڈ خوارجی دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے حوالدار جہانگیر کی رہائش گاہ اٹک گئے جہاں انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیااور فاتحہ خوانی کی۔

شہید کے والد کو گلے بھی لگایا ۔اس موقع پر میجر عدیل زمان کے  لئے بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہدا اور ان کے اہل خانہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔ ملک کی حفاظت کے لئے جان قربان کرنا بڑے اعزاز کی بات ہے ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ شہدا کی فیملیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے شہیدحوالدار جہانگیر کے اہل خانہ کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں