مقننہ،انتظامیہ،عدلیہ قانون کی حکمرانی کیلئے لازم :چیف جسٹس

مقننہ،انتظامیہ،عدلیہ قانون کی حکمرانی کیلئے لازم :چیف جسٹس

سول سروسز کے افسروں کا سپریم کورٹ کا دورہ، جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات

 اسلا م آباد (آئی این پی )سول سروسز اکیڈمی کے افسران نے سپریم کورٹ کا دورہ کیا،دورہ کے موقع پرسی ایس اے کے 136 افسران پر مشتمل وفد نے چیف جسٹس  پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق وفد کو سپریم کورٹ میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی،چیف جسٹس یحی آفریدی نے پارلیمانی جمہوریت اور اختیارات کی تقسیم پر زور دیا۔ چیف جسٹس نے کہا مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ قانون کی حکمرانی کیلئے لازم و ملزوم ہیں،نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی عدالتی اصلاحات کا اہم فورم ہے ۔ چیف جسٹس نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سرکاری افسران دیانت اور انصاف کو شعار بنائیں، موثر حکمرانی کی بنیاد عوام اور قانون کے احترام سے منسلک ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں